تاکافول پر سوئچ کریں

کمپنی پروفائل

تاریخی انفرادیت

۱۹۴۲ میں حبیب فیملی (خاندان) کے بانی اراکین نے اپنے صنعتی کاروبار میں فروغ کیلئے بمبئی،انڈیا میں حبیب انشورنس کمپنی کا سنگِ بنیاد رکھا۔

برصغیر ہند کی تقسیم کے بعد معززینِ حبیب فیملی کے کاروباری دور اندیشوں نے اگست ۱۹۴۷ کے بعد حبیب انشورنس کا مرکزی دفتر کراچی منتقل کردیا۔ ۱۹۴۷ کے بعد سے آج کی تاریخ (اب تک کے لمحے) تک ہم فخریہ طور پر کہہ سکتے ہیں کہ ہم پاکستان کی تاریخ کی سب سے پُرانی انشورنس کمپنی ہیں۔

در حقیقت (حقائق سے منسوب بنیادوں پر) ہمیں حبیب گروپ کے زیرِسایہ سب سے پُرانی کمپنی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

تازہ اِبتداء اور عہدِ تسلسل

گُزرتے سالوں کے ساتھ حبیب انشورنس کمپنی نے اپنے مجموعی سرمائے میں مستحکم اِضافہ کرکے اور اپنے صارفین میں حصص کی مُنصِفانہ تقسیم کرکے دیگر عوامی محدود کمپنیوں کے مُقابلے میں امتیازی حیثیت حاصِل کی ہے (نُمایاں مُقام حاصِل کیا ہے)۔

ہماری اِنشورنس کی وسیع مصنوعات اپنے مُعزِز صارفین کو مضبوط تحفُظ، مسابقتی مصنوعات اور بہترین خِدمات فراہم کرتی ہیں۔ ستر سال (۷ دہائیوں) سے زیادہ تجرُبے کے ساتھ اِنشورنس سیکٹر میں بہترین ری انشورنس کے انتِظامات کی بدولت اور دُنیا کے نامی گرامی ری انشوررز َبشمُول (ہینووَر ری) ,(اِسکور ری) ,(کورین ری) اور (سُوئس ری) کے مضبوط اِشتراک سے حبیب اِنشورنس نے ایک منفرد مُقام حاصِل کیا ہے جِسمیں سرمائے کو منافعِ بخش اور مُستحکم بنانا قابِل ذکر ہے۔

حبیب اِنشورنس اپنے اِنفرادی اور کارپوریٹ صارِفین کو انشورنس کی مختلف اِقسام کی مصنوعات جِس میں آگ لگنے سے ہونے والے نقصان (فائر), اِملاک کو پہنچنے والے نقصان (پراپرٹی), بحری بری راستے کی نقل و حمل کے دوران ہونے والے نقصان (سمندری اور نقل و حمل), گاڑیوں کی اِنشورنس (موٹر), تکنیکی (انجینرنگ) اور سفرِی اِنشورنس (ٹریول) فراہم کرتا ہے

حبیب اِنشورنس نے اپنی وسیع مصنوعات سے مُلک و قوم کی خدمت کا مصمم اِعادہ (عزم) کیا ہے۔ اپنے صارفین کو مکمل تحفظ، بے مثال (بے لوث) خدمت اور کم سے کم وقت میں اُنکے نقصان کا ازالہ ہمارا شیوا (طرہ امتیاز) ہے۔ بہترین سہولیات کے ساتھ ساتھ ہم یہ بھی یقینی بناتے ہیں کہ اپنے حصص کنندہ کو اُنکی سرمایہ کاری پر بہترین مُنافع فراہم کیا جائے۔

ہمارا مقصد اپنی جدت پسندی اور محتاط قوانین (حکمتِ عملی) کو بروئے کار لاتے ہوئے اور اپنے وضع کیئے ہوئے اُصولوں پر بغیر کوئی سمجھوتا کیئے ہوئے اِنشورنس کی مارکیٹ سے اپنے جائز ہدف کو حاصِل کرنا ہے۔ ہم کوشش کرتے رہیں گے کہ اپنے منتخب نقطہء نظر کو ذہن میں رکھتے ہوئے مارکیٹ میں نئی مصنوعات کی اِختراع جاری رکھے گی اور مارکیٹ میں اپنی کھوج جاری رکھے گی۔ کمپنی اِن حالات سے مُقابلہ کرنے کیلئے اپنے وسائل اور خیالات لوگوں میں اُجاگر کرکے اُن کو بہتر طور پر تیار کرتی رہے گی۔

نامزد شخص | مرتضی حسین چیف فنانشل آفیسر