021-111-03-03-03
info@habibinsurance.net
یہ اِنشورنس ٹھیکیداروں کو ہونے والے مجموعی اور جُزوی طور پر ہونے والے نُقصانات کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔ تعمیراتی پروجیکٹ، پلانٹ اور مشینری اور اسکے آلات کے ساتھ ساتھ تیسرے فریق کی املاک کو نُقصان، جسمانی طور پر زخمی ہونے کی صُورت میں اس انشورنس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔
قواعد و ضوابط کا اِطلاق لاگو ہے۔
یہ اِنشورنس ایسے تمام برقی نظاموں کو تحفظ فراہم کرتا ہے جو کہ جزوی یا متعدل برقی طاقت کی ضرورت رکھتے ہیں۔ ایسے تمام آلات جو کہ کام کر رہے ہوں یا صفائی کی غرض سے بند ہو یا تکنیکی بنیادوں پر رُوکے گئے ہوں یا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کئے جا رہے ہوں۔
قواعد و ضوابط کا اِطلاق لاگو ہے۔
یہ انشورنس ایریکشن کے دوران ہونے والے تمام معاملات میں جزوی اور جامع تحفظ فراہم کرتی ہے جیسا کہ پلانٹ اور اسٹیل کے اسٹرکچر کو ہونے والے نقصان کے علاوہ کسی تیسرے فریق کے کلیم جس میں کسی ملکیت کو پہنچنے والے نقصان یا جسمانی طور پر زخمی ہونے کی صورت میں۔
:اس میں مندرجہ ذیل سیکشن بھی شامل ہیں
مواد کو ہونے والا نقصان تحفظ بشمول ناگہانی اور غیر متوقع صورت حال کے نتیجے میں ہونے والے جسمانی نقصان یا کسی بھی وجہ سے ہونے والے نقصان سے تحفظ۔ علاوہ ازیں ان عوامل کے جو اس میں شامل نہیں ہیں۔
انشورنس کمپنی اپنے صارف کو ایسے ہونے نقصانات کے ازالے میں نقد، تبدیلی یا مرمت کے زمرے میں سہولت فراہم کرے گی۔
:تیسرے فریق کے واجبات
کمپنی قانونی طور پر ذمہ دار ہوگی ایسے تمام ہونے والے نقصانات کی بھر پائی کیلئے
الف: حادثاتی طور پر ہونے والی جسم پر لگنے والے زخموں کی صورت میں یااس کے نتیجے میں ہونے والی بیماریوں خواہ موت باعث ہو یا نہ ہو۔
ب: حادثاتی طور پر کسی تیسرے فریق کی ملکیت کو پہنچنے والے نقصان جس کا براہ راست تعلق ہو تعمیراتی یا ایریکشن کی تنصیب شدہ اشیاء سے۔
قواعد و ضوابط کا اِطلاق لاگو ہے۔
:یہ اس طرح مرتب یا مرتب کی گئی ہے جس سے مؤثر انشورنس کا تحفظ ملتا ہے پلانٹ کو، مشینری کو، میکانی آلات کو جوکہ کام کررہے ہو یا مرمت کے دوران بند کئے ہوئے ہوں۔یہ مندرجہ زیل کو تحفظ فراہم کرتا ہے
بالکل نئی مشینری ہونے کی صورت میں یہ ضروری ہے کہ پلانٹ میں تنصیب سے پہلے اس کی مکمل جانچ اور ٹیسٹنگ کا عمل کامیابی سے کیا جا چکا ہو۔
اس انشورنس کا اطلاق اس وقت ہوتا ہے جب انشورڈ کردہ جائیداد کام پر ہو یا بند ہو، صفائی کیلیئے کھولی گئی ہو، اوور ہالنگ کی جا رہی ہو یا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کی جا رہی ہو یا بند ہونے کے بعد دوبارہ کھولی جا رہی ہو۔
کمپنی تمام نقصانات کا ازالہ کرتی ہے جو کہ ناگہانی طور پر اچانک رونما ہوکر کسی جسمانی نقصان کا باعث یا خود مشینری کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہے جوکہ اس کی مرمت یا تبدیلی کے نتیجے میں عمل پزیر آتے ہیں۔
کسی بھی بے ترتیبی کی وجہ سے، کسی پرزے کے ڈھیلے ہونے کی وجہ سے، حفاظتی آلات میں نقص، خرابی یا مکمل طور پر فیل ہوجانے کی صورت میں، کسی باہری اجزاء کے داخل ہونے کی صورت میں۔